
اسلام آباد: پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایران میں دہشت گرد حملے کی مذمت اور شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور یک جہتی کا اظہار کرتا ہے۔ دفتر خارجہ نے اس بیان میں شہدا کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد شفایابی کی دعا کی ہے۔ بیان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اس کے مقابلے کے لئے دو طرفہ اور علاقائی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


































