
نیویارک: پاکستان نے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، اس حوالے سے اقوام متحدہ میںایک تقریب منعقد ہوئی.
تقریب کے دوران پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں پاکستان کا پرچم لگا دیا، اب پاکستان سلامتی کونسل میںدو سال تک اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا، اقوام متحدہ میںدیگر غیر مستقل ارکان ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ کے پرچم بھی لگا دیئے گئے۔
اس حوالے سے پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فعال کردار ادا کریں گے، پاکستان میں مجموعی سکیورٹی صورتحال بہت بہتر ہے، ہماری قوم متحد اور ملک مضبوط ہے. ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کونسل میں افغانستان کے حوالے سے بھی بات ہوتی رہتی ہے۔
سلامتی کونسل میں نئی ذمہ داریاں ملنے کے بعد پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، ہم پر امن اور مستحکم افغانستان چاہتے ہیں۔


































