Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، 20 سے 25 دن کا مختصر پروگرام متعارف

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پا گیا، وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین اور سعودی وزیر حج نے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کریں گے، عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے، سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ترجمان کے مطابق سفر حج کو آرام دہ بنانے کے لیے 20 سے 25 دن کا مختصر پروگرام متعارف کرایا گیا ہے، عازمین کو مدینہ منورہ میں 4 سے 8 دن کی مدت کے لیے رہائش کا انتخاب کرنے کی سہولت ہو گی۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عازمین کو مخصوص بیگ فراہم کئے جائیں گے جس میں پاکستانی پرچم، کیو آر کوڈ اور متعلقہ معلومات ہوں گی، موبائل ایپ پر عازمین حج کے لیے معلومات دستیاب ہوں گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular