Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاکستان، افغانستان اور چین کا سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق

کابل: پاکستان۔ افغانستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا ہے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان وزرائے خارجہ کے درمیان چھٹا سہ فریقی اجلاس ہوا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق سہ فریقی اجلاس میں سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت ہوئی۔ اور تینوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں تیز کرنے کا عزم کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ سہ فریقی اجلاس میں تجارت، ٹرانزٹ، علاقائی ترقی، صحت، تعلیم و ثقافتی تعاون بڑھانے اور سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا گیا۔
اس سے پہلے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف تعاون میں سست روی پر اظہارِ تشویش کیا اور افغان سرزمین سے حملوں پر مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ترجمان کے مطابق افغان وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular