
بیروت : حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے کہا ہےکہ ان کے گروپ کی بندوقیں اور راکٹ فلسطینی مجاہدین کے ساتھ ہیں۔ بیروت میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب میں حزب اللہ رہنما نے کہا کہ ہماری تاریخ، ہماری بندوقیں اور ہمارے راکٹ آپ کے ساتھ ہیں۔ ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ آپ کے لئے ہے۔


































