
نیویارک : اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا نے خبردارکیا ہے کہ غزہ سٹی میں فوجی آپریشن میں شدت آنے سے دس لاکھ افراد کو جبری بیدخلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انروا کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں قحط کی تصدیق ہو چکی ہے، مزید کسی بھی قسم کی جارحیت مصائب کو مزید بڑھا دے گی اور مزید لوگوں کو تباہی کی طرف دھکیل دے گی۔


































