
ماسکو: روسی صدر پیوٹن نے ایک بیان میں کہا کہ پتھر دل افراد ہی غزہ کی تباہی پر خاموش رہ سکتے ہیں۔ روسی صدر نے ایک بیان میں کہاکہ غزہ میں خون آلود بچوں کی تصاویر دیکھ کر آنسو آ جاتے ہیں اور رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ فلسطین میں جاری بمباری فوری طور پر نہ روکی گئی تو اشتعال انگیزی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے اس پر چنگاری لگانا بہت آسان ہے۔ اگر کسی کو غزہ کے واقعات کا احساس نہیں ہوتا تو اس کے سینے میں دل نہیں پتھر ہے۔ اس بات کو سمجھنا ضروری ہے کہ برائی کی جڑ کہاں ہے اور اس برائی نے کیسے جنم لیا۔ ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں الشفا اسپتال کے قریب سڑکوں پر لاشوں کی تصاویر ہولناک ہیں۔ایمبولینس پر حملے سے دہشت زدہ ہو گیا ہوں۔ غزہ میں جاری جنگ رکنی چاہیے۔


































