Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

ابوبکر البغدادی کی ایک اہلیہ کو موت جبکہ تیسری بیوی اور بیٹی کو عمر قید کی سزا

بغداد: عراق کی ایک عدالت نے دہشت گرد تنظیم داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اسما محمد کو موت جبکہ تیسری بیوی اور بیٹی کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ یہ سزائیں عراق علاقے کرخ کی ایک فوجداری عدالت نے 2005 کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت سنائیں۔ اسما محمد کو داعش کے لیے کام کرنے اور یزیدی خواتین کو اپنے گھر میں یرغمال بنانے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔ عدالت کے 4 ججز میں سے ایک نے فیصلے کی مخالفت کی۔
ابوبکر البغدادی کی تیسری بیوی نور الزوبعی اور ایک بیٹی کو عمیمہ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ 16 فروری 2024 کو عراقی نیشنل انٹیلی جنس سروس نے ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اور بیٹی کو حراست میں لیا تھا۔ ابوبکر بغدادی کی اہلیہ اسما پر نوجوان لڑکیوں کو بھرتی کر کے اپنے شوہر البغدادی کے حوالے کرنے کا الزام بھی تھا اور مبینہ طور پر یزیدی لڑکیوں کو جنسی استحصال کے لیے بھی گھر میں رکھا۔ البغدادی کی اہلیہ نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا تاہم مغوی یزیدی لڑکیوں نے اسے عدالت میں شناخت کرلیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular