Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ہر 5 میں سے ایک بچہ شدید غذائی قلت کا شکار ہے، انروا

جنیوا : اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا نے غزہ میں غذائی قلت میں تیزی سے اضافے سے خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہر پانچ میں سے ایک بچہ شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔
انروا کے سربراہ فلپ لازارینی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ انروا کے کلینکس پر آنے والے بیشتر بچے کمزور اور ان کی جسمانی قوت تباہ ہوچکی ہے۔ فوری طبی مداخلت نہ ہوئی تو وہ موت سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سو سے زائد افراد، جن میں سے اکثریت بچوں کی ہے، بھوک سے متعلقہ وجوہات کے باعث مر چکے ہیں۔
لازارینی نے کہا کہ بحران پورے خاندانوں کو متاثر کر رہا ہے۔ والدین اپنے بچوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے کے لیے خود بہت زیادہ غذائیت کی کمی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے کارکن بھی بحران کے بوجھ تلے جدوجہد کر رہے ہیں۔ کیونکہ جنگ زدہ علاقے کو سامان اور عملے کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے غزہ میں انسانی امداد کے لیے لامحدود اور مسلسل رسائی کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular