
کراچی : ملک بھرمیں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے اور شہر شہر جلوس عزا بھی نکالے جارہے ہیں، 8 محرم الحرام پرملک کے مختلف شہروں میں عَلم ، ذوالجناح کے جلوس بر آمد ہوئے ، جس میں لاکھوں عزاداروں نے شرکت کی کراچی میں مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا جو قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا حسینہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوا، اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے، جلوس کے راستوں میں موبائل فون کی سروس بھی بند رکھی گئی، لاہور میں آٹھویں محرم الحرام کا شبینہ ذوالجناح کا جلوس موچی گیٹ سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ روٹ سے گزرتا ہوا پام اسٹریٹ پرانی انار کلی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا، جلوس میں شامل اعزادار ماتم اور نوحہ خوانی کرتے رہے، ملتان میں امام باگارہ زینبیہ سے بر آمد ہونےوا لا 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتاہوارات گئے امام بارگاہ یوسف شا ہ پر اختتام پذیر ہوا، گوجرانوالہ میں امام بارگاہ چھیالی دروازے اور امام بارگاہ درہ سجاد سے ماتمی جلوس بر آمد ہوئے،جس میں عزاداران نے نوحہ خوانی اورسینہ زنی کی ، ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی عَلم اورذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے،جن میں ننھے عزاداروں نےبھی شرکت کی، حیدرآباد میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس لطیف آباد سے بر آمد ہوا، نواب شاہ اور خیرپورمیں بھی مجالس منعقد کی گئیں، پشاور میں آٹھویں محرم الحرام کاسید نجف علی شاہ بارگاہ، کوچی بازار سے برآمد ہونےوالامرکزی جلوس شام کو اسی مقام پر اختتام پذیر ہوا۔ گلگت کے مختلف علاقوں اورضلع اسکردو میں عَلم اور شبیہ کے ماتمی جلوس بر آمد ہوئے، پاراچنار میں برآمد ہونےوالامرکزی جلوس رات گئے ختم ہوا، میر پور آزاد کشمیر میں امام بار گاہ بیت الحزن سے برآمد ہونے والا عَلم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس رات کو اسی مقام پر اختتام پذیر ہوا۔


































