Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

قرآن پاک کی بار بار بےحرمتی پر او آئی سی کا ہنگامی ورچوئل اجلاس، مذمت اور افسوس کا اظہار

جدہ : اسلامی تعاون تنظیم نے ہنگامی ورچوئل اجلاس میں توہین قرآن کے واقعات پر سویڈن اور ڈنمارک کے ردعمل کو مایوس کن قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی کو روکا جائے۔ سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی کے واقعات پر اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی ورچوئل اجلاس جدہ میں ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سویڈن اور ڈنمارک میں تواتر سے توہین قرآن کے باوجود روک تھام کا کوئی اقدام نہ ہونا افسوسناک ہے۔ دونوں ممالک کے حکام ان واقعات سے نظریں چرانا عالمی امن اور صلح کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین طہ نے کہا کہ قرآن پاک کو نذر آتش کرنے اور بے حرمتی کے واقعات کو روکنے کے لیے سرکار اقدامات کریں۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ مختلف اسلامی تنظیموں کے ساتھ تعاون اور یکجہتی سے او آئی سی کو اس حوالے سے بڑا کردارادا کرنا ہوگا۔ ادھر سویڈن میں ایک بار پھر پارلیمنٹ کے سامنے قران جلا دیا گیا۔ ملعون سلوان مومیکا نے دھمکی دی ہے کہ پابندی لگنے تک سویڈن میں قرآن جلاتے رہیں گے.

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular