Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

غاصب اسرائیل نے فلسطینیوں کی قبروں کو بھی نہ بخشا، قبرستان کو پارک میں تبدیل کرنے کا کام جاری

مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کی جانب سے الیوسفیہ قبرستان کو توراتی پارک میں تبدیل کرنے کا کام جاری ہے۔ مقامی فلسطینی رہائشیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی حکام شہر کو مکمل یہودی صورت دینے کے لیے قبروں میں مردوں کو نشانہ بنانے سے بھی نہیں چوک رہے ہیں۔
اسرائیل مسجد اقصی کی مشرقی دیوار کے متوازی اور باب الاسباط کے نزدیک واقع مذکورہ قبرستان کی اراضی پر پارکوں کی تعمیر کر رہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق الیوسفیہ قبرستان سینکڑوں برس پرانا ہے۔ صلاح الدین ایوبی(یوسف بن ایوب بن شادی)کے نام سے موسوم یہ قبرستان بیت المقدس میں مسلمانوں کے چار قبرستانوں میں سے ایک ہے۔
الیوسفیہ قبرستان بھر جانے پر فلسطینیوں نے 1967 میں اسرائیلی قبضے سے پہلے سے ہی اپنے مردوں کو قبرستان سے متصل اراضی میں دفن کرنا شروع کر دیا تھا۔

اس اراضی (متصل قبرستان)کو صرح الشہداء کا نام دیا گیا کیوں کہ یہاں اردن اور عراق کے متعدد فوجیوں کی میتیں دفن ہیں جو 1967 کی جنگ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ "صرح الشہدا” قبرستان کو الیوسفیہ قبرستان کی توسیع تسلیم نہیں کرتی ہے۔فلسطینیوں نے الیوسفیہ قبرستان کو پارک میں تبدیل کرنے کا کام رکوانے کے لیے اسرائیلی عدالتوں سے رجوع کیا تاہم اسرائیلی بلدیہ کے بلڈوزر صرح الشہدا قبرستان کو ہموار کرنے میں مصروف ہیں۔
اس سے قبل صرح الشہدا کو لوہے کی رکاوٹوں کے ذریعے الیوسفیہ قبرستان سے علیحدہ کر دیا گیا تھا۔چند روز قبل بیت المقدس میں اسرائیل کی مرکزی عدالت نے قبرستان میں دوبارہ سے کام شروع کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ اس پر بیت المقدس میں قبرستانوں کی کمیٹی کے وکیل مہند جبارہ نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔

مزید پڑھیے

Most Popular