
سری نگر :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے عید الاضحیٰ پر بھی ریاستی دہشت گردی بند نہ کی اور نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔شہدا کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے پولیس کی تحویل میں دیدیا گیا۔ ادھر یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر آج مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے 1931 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سرینگر میں مزار شہدائے نقشبند صاحب میں بڑا اجتماع ہوگا۔ 1931 میں ڈوگرہ فوج کے ہاتھوں سرینگر سینٹرل جیل کے باہر 22 کشمیری شہید ہوئے تھے۔


































