Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

غاصب اسرائیل کا غزہ میں ممنوع فاسفورس بموں کا استعمال، شہادتیں 900 سے تجاوز، 260 بچے شامل

غزہ: صیہونی فوج نے غزہ میں ممنوعہ سفید فاسفورس بم کا استعمال بھی شروع کردیا۔ صیہونی فوج نے غزہ میں سفید فاسفورس کے بم پھینکے ہیں جس کی تصدیق مقامی افراد نے کی ہے اور بتایا کہ بعض علاقوں میں فاسفورس کی بو پھیلی ہوئی ہے۔ ادھر صیہونی فوج نے پانچویں دن بھی غزہ پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ رات بھر بمباری سے مزید 30 افراد شہید ہوگئے۔ شہدا کی مجموعی تعداد 900 سے تجاوز کرگئی جس میں 260 بچے شامل ہیں۔ حملوں میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ صیہونی فوج نے رہائشی عمارتوں، مساجد، دکانوں اور فیکٹریوں کو نشانہ بنایا۔ آج صبح حماس کے 80 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہےکہ 1 لاکھ 87 ہزار سے زائد فلسطینی گھر چھوڑنے پر مجبور ہو کر اسکولوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز حماس نے وارننگ کے بعد مقبوضہ اسرائیلی شہر عسقلان پر درجنوں راکٹ داغ دئے۔ جس سے دو افراد ہلاک۔ کئی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلیوں کی مجموعی ہلاکتیں 12 سو اور زخمی تین ہزار تک جاپہنچے۔ مرنیوالوں میں 170 فوجی شامل ہیں۔ غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے جواب میں القسام بریگیڈ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا استعمال کیا ہے۔ القسام بریگیڈ کے مطابق اسرائیلی طیاروں پر 2 میزائل داغے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular