
نئی دہلی: ہندوستان نے کینیڈا کو اپنے اکتالیس سفارتکار واپس بلانے کا نوٹس دے دیا۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکومت نے کینیڈین حکومت کو خبردار کیا ہے کہ 10 اکتوبر تک سفارتکاروں کو واپس نہ بلایا گیا تو ان کے سفارتی استثنیٰ کو حق ختم کر دیا جائے گا۔ اخبار کے مطابق ہندوستان میں کینیڈا کے 62 سفارت کار ہیں اور حکومت نے کہا ہےان کی تعداد میں کمی کی جائے۔ ہندوستان اور کینیڈا کی وزارتِ خارجہ نے اس خبر پر تبصرے کی درخواستوں کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔ اخبار نے کینیڈین سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ امو پیٹر بوہم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ کینیڈین سفارت کاروں کا استثنیٰ ختم کرنے سے صورت حال میں مدد نہیں ملے گی اوراس کے باعث اختلاف سے جڑے جذبات کو کم کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔ اس سے پہلے ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا تھا کہ کینیڈا میں ہندوستانی سفات کاروں کے خلاف تشدد کا ماحول اور دھمکی آمیز فضا ہے۔


































