
بغداد : عراقی وفاقی سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست مسترد کردی اور ریمارکس دیے کہ عدالت کے پاس پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ کورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اگر یہ سمجھا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ نے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کی ہیں تو اسے خود کو تحلیل کر دیناچاہیے۔ سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ سے متعلق فیصلوں کیلئے آئین کا جائزہ لیں۔
پارلیمنٹ کی تحلیل کیلئے الصدر گروپ اور دیگر جماعتوں نے عدالت میں درخواستیں جمع کرائی تھیں۔


































