
وانا: شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں مزدوروں کو لانے والی گاڑی میں دھماکے سے 11 مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ دھماکا شمالی وزیرستان کی تحصیل کے علاقے گل میر کوٹ کے قریب ایک گاڑی میں ہوا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گاڑی میں 13 مزدور سوار تھے، زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کا تعلق شمالی وزیرستان کی تحصیلوں مکین اور وانا سے تھا۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔


































