یمن پر سعودی زیر قیادت جنگ کے خاتمے کا کوئی فوجی حل نہیں، سلامتی کونسل

نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ یمن پر سعودی زیر قیادت جنگ کے خاتمے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ کونسل نے متحارب فریقوں پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کو پائیدار جنگ بندی میں توسیع دینے کے لیے مذاکرات کو تیز کریں۔ دونوں فریق فوری طور پر مذاکرات میں تیزی لائیں اور لچکدار رہیں، شرائط سے گریز کریں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک توسیع شدہ جنگ بندی معاہدہ متفقہ حوالہ جات کی بنیاد پر اور اقوام متحدہ کی سرپرستی میں ایک جامع سیاسی تصفیہ تک پہنچنے کا موقع فراہم کرے گا۔ سلامتی کونسل کے اراکین نے ان تمام حملوں کی مذمت کی جن سے جنگ بندی کو پٹڑی سے اتارنے کا خطرہ تھا۔

  Click to listen highlighted text! نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ یمن پر سعودی زیر قیادت جنگ کے خاتمے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ کونسل نے متحارب فریقوں پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کو پائیدار جنگ بندی میں توسیع دینے کے لیے مذاکرات کو تیز کریں۔ دونوں فریق فوری طور پر مذاکرات میں تیزی لائیں اور لچکدار رہیں، شرائط سے گریز کریں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک توسیع شدہ جنگ بندی معاہدہ متفقہ حوالہ جات کی بنیاد پر اور اقوام متحدہ کی سرپرستی میں ایک جامع سیاسی تصفیہ تک پہنچنے کا موقع فراہم کرے گا۔ سلامتی کونسل کے اراکین نے ان تمام حملوں کی مذمت کی جن سے جنگ بندی کو پٹڑی سے اتارنے کا خطرہ تھا۔