
ابوجا : نائیجیریا کی شمالی ریاست سوکوٹو میں پولیس نے عاشورہ کے جلوس پر فائرنگ کردی، پولیس فائرنگ سے 3عزادار شہید اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے، اسلامی تحریک کے مطابق پولیس نے عزاداروں کو براہ راست گولیوں اور آنسو گیس سے نشانہ بنایا، ماتمی تقریب بڑی حد تک پُرامن طریقے سے منعقد کی گئی تھی لیکن پولیس نے اس وقت حملہ کیا جب سوگوار اختتام پر زیارت پڑھ رہے تھے، شہدا کی شناخت بیلو محمد علیلا ، عمرانہ عمر یابو اور حسن ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے جن کی تصاویر اسلامی تحریک نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کی ہیں۔


































