
لندن : وسطی امریکہ کے ملک نکاراگوا نے اسرائیل کی حکومت کو ‘فاشسٹ’ اور نسل کش قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیے ہیں۔ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں مسلسل حملوں کے باعث سفارتی تعلقات ختم کیے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل نکاراگوا کی کانگریس نے غزہ جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر قرارداد منظور کی تھی جس میں حکومت پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اس معاملے میں کوئی ایکشن لے۔حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اب یہ تنازع لبنان تک پھیل چکا ہے جب کہ یمن، شام اور ایران کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔
ماہرین کی جانب سے اسے ایک علامتی اقدام قرار دیا جا رہا ہے کیوں کہ اسرائیل کا کوئی بھی مستقل سفیر نکاراگوا میں تعینات نہیں ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پہلے سے ہی نہ ہونے کے برابر تھے۔


































