Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

امریکا، یورپی یونین، برطانیہ کی ایران پر نئی پابندیاں

تہران : ایران میں زیر حراست مہسا امینی کی پہلی برسی کے موقع پر امریکا۔ یورپی یونین اور برطانیہ نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔ امریکی محکمہ خزانہ نے 25 ایرانی عہدیداروں اور ایک انٹرنیٹ سنسرشپ فرم کو پابندیوں کی بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے۔ بتایا گیا ہےکہ ان سب کا تعلق امینی کی موت کے بعد مظاہروں کو دبانے سے ہے۔ جیلوں کی تنظیم کے سربراہ غلام علی محمدی پر بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ تین سرکاری میڈیا گروپس پریس ٹی وی، تسنیم نیوز اور فارس نیوز کو بھی بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔ یورپی یونین نے اپنی بلیک لسٹ میں چار ایرانی عہدیداروں کو شامل کیا ہے۔ برطانیہ نے وزیر ثقافت و اسلامی رہنمائی محمد مہدی اسماعیلی، تہران کے میئر علی رضا زاکانی اور ایرانی پولیس کے ترجمان سعید منتظر المہدی پر پابندی لگائی ہے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا ہےکہ یہ پابندیاں ایک واضح پیغام دیتی ہیں کہ برطانیہ اور ہمارے شراکت دار ایرانی خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular