غزہ : امریکی حمایت یافتہ تنظیم غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کا امدادی آپریشن پہلے ہی دن ناکامی سے دوچار ہوگیا۔ ہجوم پر صیہونی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید اور چھیالیس زخمی ہوگئے۔ جبکہ سات افراد لاپتہ ہیں۔ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن نے امدادی آپریشن شروع کردیا ہے۔ رفح میں قائم کئے گئے امدادی کیمپ پر ہزاروں فلسطینی پہنچنے سے افراتفری مچ گئی۔ صیہونی فوجیوں نے انتباہی طور پر گولیاں چلائیں جس سے لوگ خوفزدہ ہو کر ادھر ادھر بھاگ گئے۔ اور حفاظتی باڑ سے آگے نکل گئے۔ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کے ایک بیان میں کہا گیا کہ امدادی مرکز پر لوگوں کی تعداد اس قدر بڑھ گئی کہ عملے کو پیچھے ہٹ کر صرف چند شہریوں کو امداد لینے کا موقع دینا پڑا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے امداد کی تقسیم میں افراتفری کا ذمہ دار بھی حماس کو ٹھہرایا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- غزہ میں امداد کا نیا منصوبہ ناکام، فائرنگ سے 3…
غزہ میں امداد کا نیا منصوبہ ناکام، فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی
-
Raza Musani - مئی 28, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 0
- 0 minute read


































