
لندن: برطانیہ کے سابق سیکریٹری دفاع بین ویلس نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل کی سب سے بڑی دشمن وزیراعظم نیتن یاہو کی غلط پالیسیاں ہیں۔ وزیراعظم رشی سناک سے اختلافات کے باعث مستعفی سابق سیکریٹری دفاع بین ویلس نے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ویلس نے کہاکہ اسرائیل کی پالیسیاں مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو ڈومیسٹک مسائل پر سے توجہ ہٹانے کیلئے نفرت اور تعصب کو ہوا دے رہے ہیں۔ جس سے خطے میں مزید پچاس سال تک جنگ جاری رہ سکتی ہے۔سعودی عرب اور کئی عرب ممالک کے لیے بھی موجودہ صورتحال میں اسرائیل سے تعلقات بہتر بنانے کا جواز ختم ہوگیا ہے جس سے اسرائیل کے لیے مسائل مزید بڑھ گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کی لبنان ،شام اور دیگر پڑوسیوں کے خلاف کارروائیوں کا مستقبل میں بھیانک انجام ہوسکتا ہے۔اس لیے برطانیہ اور امریکا کو چاہئے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کی پالیسیوں کو تبدیل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔


































