
دوحہ: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی پالیسیاں امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ غزہ پر اسرائیلی قبضے کے اعلان سے کوئی حیرت نہیں ہوئی۔
حماس کے سینئر رہنما محمود مرداوی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کو روکنے کی مسلسل کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔ محمود مرداوی نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے جان بوجھ کر مذاکراتی معاہدے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار بد نیتی کی کارروائیوں نے پیش رفت کو پٹڑی سے اتار دیا۔ مذاکرات ہی معاہدے تک پہنچنے کا واحد راستہ رہے، لیکن نیتن یاہو اس قابل نہیں کہ کو وہ کسی ایسے معاہدے پر پہنچیں جو فریقین کیلئے قابل قبول ہو۔ انہوں نےکہا کہ وزیراعظم نے جھوٹے خطرے کی گھنٹی کے پیچھے چھپانے کا انتخاب کیا اور ایسی پالیسیوں پر عمل کیا جس سے مذاکرات کو نقصان پہنچا۔


































