
تہران : اردبیل کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید حسن عاملی نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی خطے میں جاری شرارت آمیز اقدامات کیوجہ سے ایسے حالات پیدا ہو چکے ہیں کہ کسی بھی وقت صیہونی فوج کا کوئی افسر نتن یاہو کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ آیت اللہ سید حسن عاملی نے سوشل میڈیا پر عبرانی زبان میں جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موثق ذرائع نے پشین گوئی کی ہے کہ غزہ جنگ میں مسلسل صدمات اور نقصانات کیوجہ سے اسرائیلی معاشرے، عوام اور فوج میں اس قدر بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے کہ اسرائیلی فوج کا کوئی افسر نتن یاہو کا خاتمہ کردیگا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ داخلی صورتحال اس حد تک ناگفتہ بہ ہو چکی ہے کہ باہمی اختلافات، سیاسی دباو کیوجہ سے موجودہ حکومت مستفعی ہو جائیگی اور داخلی سیاست میں گہری تبدیلی واقع ہوگی۔ غاصب صیہونی ریاست اور حکومت کو دفاعی، اقتصادی اور سیاسی و سفارتی طور پر ایسی ضرب لگی ہے کہ یہ بالکل واضح ہو چکا ہے کہ اسرائیلی حکومت عدم استحکام کا شکار ہے، سیاسی اور بین الاقوامی دباو کیوجہ سے صیہونی حکمرانوں کے سارے دعوے اور اندازے غلط ثابت ہو رہے ہیں.


































