Fri Oct 23, 2026

یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی ہماری نگرانی کے بغیر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں، امریکا کی سعودی عرب کو سخت تنبیہ جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی یمنی فوج کی پیشقدمی، تعز کے 11 اضلاع سے سعودی ملیشیا کو نکال دیا گیا ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر

روزانہ کی خبریں

سعودیہ سے تعلقات معمول پر لانے کیلئے مذاکرات جلد شروع ہونگے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران :ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی کیلئے جلد مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا اشارہ دے دیا۔قطری ہم منصب کےساتھ تہران میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران حسین امیرعبداللہیان نے کہاکہ کویت اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ایران کے تعلقات میں بہتری آئی ہے کیونکہ دونوں عرب ریاستوں نے پہلے ہی اپنے سفیروں کو تہران واپس بھیج دیا ہے۔ بحرین کے درمیان بالواسطہ پیغامات کا تبادلہ بھی ثالث کے ذریعے جاری ہے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ بھی تعلقات معمول پر لانے کیلئے مذاکرات جلد شروع ہوجائیں گے۔ اس سے پہلے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ سعودی ولی عہد بن سلمان نےعراقی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کی براہ راست ملاقات کا اہتمام کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular