Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں یوم تشکر، پاک فوج کو خراج تحسین

لاہور، اسلام آباد، کراچی: ’’معرکہ حق‘‘ میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں آج یوم تشکر مناتے ہوئے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ یوم تشکر پر ملک بھر میں دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے ہوا، وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ پاک آرمی کے چاق وچوبند دستے نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، فوجی جوانوں نے پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
مزار قائد پر یوم تشکر کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے مزار قائد پر حاضری دی، بابائے قوم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔
دوسری جانب لاہور میں مزار اقبال پر یوم تشکر کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، مولانا عبدالخبیر آزاد نے دعا کرائی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے بہادری سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، وطن کا دفاع ہر پاکستان کا اولین فریضہ ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یوم تشکر پر گورنر ہاؤس پشاور میں پرچم لہرایا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھ رہا تھا، بھارتی جارحیت میں ہمارے معصوم بچے اور نہتے شہری شہید ہوئے، شہدا کی وطن کیلئے قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جواب دیا تو پوری دنیا کو بتایا، افواج پاکستان نے ثابت کیا کہ ہمیں اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنی آتی ہے، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہندوستان بہت چیخ رہا تھا مگر اس کو مؤثر جواب دیا گیا، ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے ایٹمی طاقتوں کی لڑائی دنیا برداشت نہیں کر سکتی۔
گوجر خان میں کیپٹن محمد سرور شہید کی یادگار پر دعائیہ تقریب ہوئی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر بھی پھول رکھنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مزار پر پھول رکھے گئے اور پاک فوج کے جوانوں نے سلامی پیش کی۔
اس کے علاوہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آزاد کشمیر بھر میں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، تعلیمی اداروں میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریبات جاری ہیں۔
صدر اور وزیراعظم کا پاک فوج کو خراج تحسین
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ یوم تشکر پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نازک گھڑی میں فتح سے نوازا، یہ صرف پاکستان کی افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے، دشمن کی جارحیت کے خلاف قوم بنیان مرصوص کی مانند کھڑی رہی، مجھے اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں، شاہینوں نے دشمن پر کاری ضربیں لگائیں یہ ہمارا دندان شکن جواب تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular