Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاراچنار کیلئے ملک بھر میں احتجاجی دھرنے، کراچی میں مزید مقامات پر دھرنے

کراچی : پاراچنارکے مظلوم عوام سے یکجہتی کیلئے ملک بھر میں احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ کراچی می نمائش چورنگی اور عباس ٹاؤن کے بعد شہر کے سات مزید مقامات پر دھرنوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ملیر پندرہ، شاہراہ فیصل، شاہ فیصل کالونی، اور فائیو اسٹار چورنگی پر بھی مظاہرین نے دھرنے دئے۔ یونیورسٹی روڈ پر سمامہ شاپنگ سینٹر کے قریب بھی دھرنا دیا گیا۔ دھرنوں کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوا ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو متبادل راستہ اپنانے کی ہدایت کی جاتی رہی۔
مجلس وحدت مسلمین کا نمائش چورنگی پر آج چوتھے روز بھی مرکزی دھرنا جاری ہے۔ مختلف تنظیموں، علماء کرام، شخصیات و اکابرین نے دھرنے میں شرکت کی اور شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا ۔دھرنے میں علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ صادق تقوی ، علامہ مختار امامی، علامہ رضا جعفری، مولانا علی مرتضیٰ زیدی، نوحہ خواں میر حسن میر ، شاہد بلتستانی ، مسلم مہدوی سمیت دیگر نے خطاب اور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
احتجاجی دھرنے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں خواتین، بچوں، بزرگوں کے ہمراہ احتجاج جاری ہے۔انہون نے کہا کہ ہمارا احتجاج پر امن ہے ماضی میں بھی ہزارہ برادری پر ظلم کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا تھا جس میں کسی قومی املاک کو نقصان نہیں پہچایا گیا۔ہزارہ ٹاؤن ہو یا پاراچنار ،گلگت و بلتستان ہو یا کراچی سانحہ حیدری مسجد، امام بارگاہ علی رضا ،نشرپارک، عاشورا و اربعین، آرمی پبلک اسکول ملک بھر میں دہشت گردوں کا چہرہ واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن میں انصاف کے حصول کیلئے جب تک احتجاج کرنا پڑا کریں گے۔ ملک کو سب سے زیادہ نقصان انتہا پسندی اور نا اہل سیاستدانوں نے پہنچایا۔ دہشت گردی کے عفریت نے ملک کے امن کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پاراچنار سمیت ملک کے بیشتر حصے اندرونی و بیرونی دشمنوں کے زیر اثر ہیں۔ ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک احتجاج کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular