Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر سانحہ تری مینگل، پاراچنار کے خلاف ملک گیر احتجاج

ملتان: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سانحہ تری منگل کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا، اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان سمیت دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے، ملتان میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابو الفضل العباس سے چوک کمہاراں تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں علامہ اقتدار نقوی، علامہ قاضی نادر علوی، علامہ وسیم معصومی، سلیم عباس صدیقی، انجینئر سخاوت علی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل جنرل سیکریٹری مشتاق مہدی نے کی۔ رہنماؤں نے کرم ایجنسی کے نواحی علاقے تری منگل میں شیعہ اساتذہ سمیت 7 افراد کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کرکے قاتلوں کو فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں دہشت گردی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، پاراچنار میں یہ دہشت گردی کا پہلا واقعہ نہیں، بے گناہ اساتذہ کا اسکول میں بہیمانہ قتل قومی نقصان ہے حکومت نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بیرونی غلامی کے بعد دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے، ایک بار پھر سے ملک دشمن قوتیں پرامن پارا چنار کا امن سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے مقامی عوام نے ہمیشہ سبز ہلالی پرچم کی عظمت کے گن گائے ہیں، وہ وطن عزیز کا مضبوط جغرافیائی و نظریاتی دفاع ہیں، ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کیا جائے، پارا چنار جیسے حساس علاقے میں دہشت گردی کے واقعات کا رونما ہونا قومی سلامتی کے اداروں کے لیے بھی چیلنج ہے۔ رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اور آرمی چیف کرم ایجنسی پاراچنار میں دہشتگردانہ کاروائی کا فوری نوٹس لیں، واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو سخت سزا دی جائے، انہوں نے کہا کہ واقع میں شہید ہونے والے اساتذہ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular