
بغداد : عراق کی وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد قومی سلامتی کے مشیر قاسم العراجی عوام اور ملک کے مفاد کی خاطر وزیراعظم کے مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔ اس سے پہلے الحشد الشعبی کے ہادی العامری اور سابق وزیراعظم نوری المالکی بھی وزارت عظمیٰ کے انتخابات کی دوڑ سے از خود باہر ہوچکے ہیں۔ العراجی نے بیان میں کہا کہ نو ماہ سے عراق میں سیاسی عمل معطل ہے، جس سے عوام اور ملک کے مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا اعتقاد ہے کہ ہمارا ملک قربانی کا مستحق ہے۔


































