Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

میانمار: سمندری طوفان سے روہنگیا مسلمانوں کے کئی کیمپ تباہ، سینکڑوں افراد ہلاک

ینگون: میانمار میں سمندری طوفان سے روہنگیا مسلمانوں کے کئی کیمپ تباہ اور سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے۔خیلج بنگال میں بننے والا طوفان موچا شمال مغربی میانمار اور بنگلہ دیش کے ساحلوں سے ٹکرایا تھا۔ طوفان نے میانمار کی شورش زدہ ریاست راکھین میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، تیز ہواؤں اور بارشوں سے روہنگیا متاثرین کے کئی کیمپ صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ مقامی انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ طوفان سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ میانمار کی فوجی جنتا نے علاقے کو آفت زدہ قرار دیدیا ہے۔ ایک روہنگیا سماجی کارکن اور قومی اتحاد کی حکومت کی انسانی حقوق کی وزارت کے مشیر آنگ کیاو موئے نے بتایا کہ صرف سیٹوے میں ہی مرنے والوں کی تعداد 400 سے زائد ہے۔ ڈھائی سو کلومیٹر کی رفتار سےچلنے والی ہوا سے درخت اکھڑگئے۔ بجلی اور مواصلاتی ٹاور گرگئے۔ مواصلاتی نظام تباہ ہونے سے تباہی کے درست اعداد وشمار اور معلومات دستیاب نہیں۔ علاقے میں امدادی کام شروع کردیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular