Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 24 دسمبر کو مظاہرہ ہوگا، ایم ڈبلیو ایم

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چئیرمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ کسی بھی ملک میں کوئی بھی بحران آتا ہے تو ملک میں انتخابات کروائے جاتے ہیں،منتخب حکومت ہی ملک کو مشکلات سے نکالتی ہے۔ اسی طرح پاکستان میں بھی 8 فروری 2024 کو عام انتخابات ہونگے پاکستان کے آئین میں اقتدار اعلیٰ اللّٰہ کو حاصل ہے۔ منتخب نمائندے پاور کو غلط استعمال نہ کریں۔ پاکستان کی عوام بہت اہم ہے۔ اگر ہم چاہیں کہ ملک کو بحرانوں سے نکالے تو عوام کا اعتماد حاصل کریں۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے۔ پاکستانی عوام کو انتخابات میں تعلیم یافتہ اور قابل امیدوار چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہے جس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ 8 فروری 2024 کے انتخابات کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے کوئٹہ میں صوبائی اسمبلی کے لیے دو امیدوار ہونگے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے قومی اسمبلی کے لیے ایک امیدوار منتخب کیا ہے۔ ہم پورے پاکستان سے اپنے امیدوار کھڑے کرینگے۔
بلوچ عوام وطن کے وفادار ہیں۔ بلوچستان سے شہداء کی فیملیز انصاف کے لیے اسلام آباد کی طرف گامزن ہیں۔ حکومت بلوچستان کے عوام کے ساتھ نرمی کے ساتھ پیش آئے۔ بلوچستان میں مسائل کا حل بلوچوں کے ساتھ مل بیٹھ کر نکالے۔
انہوں نے مزید کہاکہ فلسطینیوں کو خدا کی نصرت حاصل ہے۔ فلسطین پر کئی دہائیوں سے ظلم جاری ہے۔ غزہ میں اسرائیلیوں کو شکست کا سامنا ہے۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں عوام کھڑے ہو جائیں تو کوئی بھی ان کو شکست نہیں دے سکتا۔
فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے 24 دسمبر کو علمدار روڈ پر مظاہرہ کرینگے۔ 10 جنوری کو اپنے شہداء کی یاد میں ایک اجتماع کرینگے۔ پاکستان میں ہم سب بھائی بھائی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular