Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی کور کمانڈر کوئٹہ سے ملاقات

کوئٹہ: مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں پر مشتمل وفد نے زائرین کی سیکیورٹی سے متعلق کور کمانڈر کوئٹہ میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ محمد صادق جعفری کی سربراہی میں مرکزی سیکریٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ، عزاداری ونگ کراچی ڈویژن کے صدر سید رضی حیدر رضوی اور دیگر رہنماؤں نے کور کمانڈر ہاؤس کوئٹہ میں کور کمانڈر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کوئٹہ بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال بلخصوص کوئٹہ سے تفتان بارڈر تک زائرین کے لئے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات پر بات چیت کی۔ کور کمانڈر کوئٹہ نے اپنی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں پاک فوج کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular