
نئی دہلی: ہندوستان میں اسرائیل کی حمایت نہ کرنے پر مسلمان طالبات پر دہشت گرد ہونے کا الزام لگا دیا گیا۔ ہندوستانی صوبے اترپردیش کے شہر کانپور کے اسکول میں انتہا پسند اساتذہ نے تقریری مقابلے میں طالبات کو اسرائیل کی حمایت کرنے کا کہا۔ جس پر طالبات نے انکار کردیا۔ اس پر شرپسند اساتذہ نے مسلمان طالبات پر دہشت گرد ہونے کا الزام عائد کردیا۔ اسکول پرنسپل نے طالبات کو فیل کرنے کی دھمکی بھی دی۔ ہودرد اسکول عیسائی برادری چلاتی ہے اور اکثر اساتذہ کا تعلق بھی عیسائی برادری سے ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے اس بات کی تحقیق شروع کردی ہے کہ مبینہ طور پر حماس کی حمایت کرنے والی طالبات کے پیچھے کون ہے نیز ایجنسیاں ان تمام سوشل میڈیا ہینڈلوں کو بھی کھنگال رہی ہے جن پر اسکول کے باہر احتجاج کے لیے اُکسایا گیا تھا اور فوٹیج میں طالبات کے علاوہ نظر آ رہے لوگوں کی بھی شناخت کی جارہی ہے۔


































