Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

عراقی صوبے دیالی میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکائی جا رہی ہے، مقتدی الصدر

بغداد : عراق کے صوبہ دیالی میں داعش کے حملے کے بعد فرقہ وارانہ تشدد نے سراٹھالیا۔ صورتحال کی سنگینی کے سبب بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہوگئی ہے۔ گذشتہ ہفتے داعش کے دہشت گردوں نے شیعہ اکثریتی علاقے المقدادیہ پر حملہ کرکے 15افراد کو شہید اور 30 کو زخمی کردیا تھا جس کے اگلے ہی دن بعض مسلح افراد نے سنی اکثریتی علاقے نہر الامام پر حملہ کیا اور 8 افراد کو قتل کردیا۔ گورنر نے مقدادیہ کے علاقے میں کرفیو لگاکر اضافی سیکیورٹی تعینات کردی ہے تاہم علاقے میں کشیدگی برقرار ہے اور سنی اور شیعہ دونوں علاقوں سے لوگ نقل مکانی کررہے ہیں۔ صدر تحریک کے رہنما مقتدیٰ الصدر نے صوبے دیالی میں فرقہ وارانہ بغاوت کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ اس وقت دہشت گردی، اسمگلنگ اور ملیشیاؤں کے نرغے میں ہے۔ اور کچھ لوگوں کی طرف سے فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکائی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کو سرحدوں کی حفاظت کے لیے سخت اور تیزی سے کام کرنا چاہیے اور خطرات سے بچنے کے لیے تیزی سے تعیناتی کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular