Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

ممبئی ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: 2006 کے ٹرین بم دھماکوں کے 12 ملزمان بری

ممبئی ہائیکورٹ نے 2006 میں ہونے والے خوفناک ٹرین بم دھماکوں کے مقدمے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے 12 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن ملزمان پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، جس کے باعث سزا پانے والے افراد کو بری کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، 11 ملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم اپیل کے دوران وفات پا چکا ہے۔
11 جولائی 2006 کو ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں یکے بعد دیگرے 7 دھماکے ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں 189 افراد ہلاک اور 827 زخمی ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ بھارت کی تاریخ کے بدترین دہشت گرد حملوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
ٹرائل کورٹ نے 2015 میں ان 12 افراد کو مختلف سزائیں سنائی تھیں، جن میں سے 5 کو سزائے موت اور باقی کو عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔ تاہم، ملزمان نے فیصلے کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ "یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ملزمان نے یہ جرم کیا، کیوں کہ مقدمے میں شواہد کا فقدان ہے۔ لہٰذا، تمام سزاؤں کو منسوخ کیا جاتا ہے اور ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔”

مزید پڑھیے

Most Popular