
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی ودیگر رہنمائوں نے محرم الحرام کے آغاز میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈویژنل سیکریٹریٹ میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل سندھ علی حسین نقوی، ترجمان سندھ علامہ مشبر حسن اور سیکریٹری جنرل کراچی ڈویژن علامہ صادق جعفری سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران خالد مقبول صدیقی نے اتحاد بین المسلمین کیلئے مجلس وحدت مسلمین کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بین المسالک ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔


































