
کربلا: عراق میں بھی عاشورائے حسینی بھرپور انداز میں منایا گیا، مختلف شہروں کے علاوہ دوسرے ملکوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ عاشورائے حسینی میں شرکت کے لئے کربلائے معلی پہنچے، نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام اور علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس کے روضہ ہائے مبارک، بین الحرمین کے علاوہ اطراف کی سڑکیں بھی سوگواروں او ر عزاداروں سے بھری رہیں، عراق کے مختلف شہروں اور قریوں کے علاوہ دیگر ملکوں سے بھی لاکھوں زائرین عشرہ محرم کا آغاز ہوتے ہی کربلائے معلی پہنچنا شروع ہوگئے تھے، لاکھوں ملکی اور غیر ملکی زائرین نے روضہ ہائے مبارک اور بین الحرمین میں شب عاشور کو مخصوص اعمال اور نوحہ خوانی و سینہ زنی میں بسر کی اور صبح عاشور نماز صبح ادا کرنے کے بعد بین الحرمین میں ماتمی دستوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا،نجف اشرف، کاظمین اور سامرا کے روضہ ہائے مبارک میں بھی شب عاشور سے شروع ہونے والا عزاداری کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔


































