
واشنگٹن: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے اپنی والدہ سے منصوب بیان کو من گھڑت قرار دے دیا۔ سجیب واجد نے کہاہے کہ ان کی والدہ نے بنگلہ دیش سے فرار ہونے سے پہلے یا بعد میں کوئی بیان نہیں دیا۔ بھارتی اخبار نے امریکا پر حکومت گرانے کے الزام سے متعلق سراسر جھوٹا اور من گھڑت بیان شائع کیا۔ بھارتی اخبار نے لکھا تھا کہ حسینہ واجد نے سینٹ مارٹن جزیرہ نہ دینے پر امریکا کو اپنی حکومت گرانے کا ذمہ دار ٹہرایا ہے۔


































