
نیویارک : اسرائیل فلسطین کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس بے نتیجہ رہا۔ باضابطہ قرارداد پیش نہ ہوسکی۔ جبکہ مشترکہ اعلامیہ یا بیان تک جاری نہ کیا جاسکا۔ امریکا اور اسرائیل کے مطالبے کے باوجود روس۔ آئرلینڈز سمیت 15 رکنی کونسل کے بیشتر اراکین نے حماس کے حملوں کی مذمت نہیں کی۔ امریکا نے سلامتی کونسل اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ روسی سفیر نے کہا کہ اجلاس میں فوری جنگ بندی اور بامعنی مذاکرات پر زور دیا، سلامتی کونسل فلسطین سے متعلق دہائیوں پہلے طے معاہدے پر عمل کرے۔چین کے سفیر نے کہا کہ یہ غیر معمولی بات ہے کہ سلامتی کونسل نے کچھ نہیں کہا، عام شہریوں کے خلاف کیے گئے تمام حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔


































