
غزہ: غزہ میں اسرائیلی حملے 73 ویں روز بھی جاری ہیں۔ جبالیہ پر حملے میں سو سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ صیہونی جنگ طیاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بم برسادئے۔ حملے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ ملبے سے سو سے زائد لاشیں نکال لی گئیں۔ درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ شہدا میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ نصیرات پر حملے میں دس افراد شہید ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصر اسپتال کو نشانہ بنایا ہے۔ اسپتال میں مریضوں اور ان کے تیمارداروں کی بھی اموات ہوئی ہیں۔ مجموعی اموات کی تعداد پر تضاد بھی سامنے آرہا ہے۔ غزہ کے محکمہ صحت اور فلسطین کی وزارت صحت کے اعداد وشمار مختلف ہے غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق اموات بیس ہزار کے قریب پہنچ چکی ہیں۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اموات انیس ہزار دوسو سے زائد ہوچکی ہیں۔
اُدھر مزاحمت کاروں اور صیہونی فوجیوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں. اسرائیل نے چار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔


































