
کربلا: اربعین پر کربلا میں زائرین کی تعداد دو کروڑ سے زائد رہی۔ روضہ حضرت عباس علیہ السلام کی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق رواں سال اربعین پر زواروں کی تعداد 2 کروڑ 11 لاکھ 3524 رہی۔ گنتی کیلئے جدید ترین الیکٹرانک گنتی کا نظام استعمال کیا گیا جو مصنوعی ذہانت سے چلتا ہے، تاکہ زائرین کو شہر کے مرکزی داخلی راستوں سے گزرتے وقت درست طریقے سے ٹریک کیا جا سکے۔ اس نظام نے پانچ بنیادی راستوں سے آنے والے زائرین کے بہاؤ کی نگرانی کی، جن میں مقدس شہر نجف اور دارالحکومت بغداد سے نکلنے والے راستے بھی شامل ہیں۔


































