
لندن : غزہ کے بعد لبنان میں جنگ سے اسرائیلی معیشت کی حالت بری ہوگئی۔ موڈیز نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ مزید کم کرکے بی اے اے ون کردی۔ موڈیز نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ فروری میں اے 2 کی تھی۔ موڈیز کے تازہ ترین اقدام کو اسرائیل حکومت کی جانب سے قرضوں میں کمی اور مالیاتی استحکام کی کوششوں پر عدم اعتماد کا اظہار قرار دیا جارہا ہے۔


































