Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

مودی کا دورہ امریکا، جگہ جگہ مظاہرے، اقوام متحدہ کے باہر بھی دوران خطاب سکھ، ہندو، مسلم کمیونٹی کا مظاہرہ

نیو یارک: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے باہر مظاہرہ ہوا، سکھ ، ہندو اور مسلم کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دورہ امریکا کے دوران بھارتی وزیر اعظم کو چین نصیب نہ ہوا، قدم قدم پر نریندر مودی کے خلاف مظاہرے ہوتے رہے، پہلے مودی کے ہوٹل کے باہر پھر امریکی صدر جوزف بائیڈن سے ملاقات کے وقت مظاہرے ہوئے۔ اب جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھی احتجاج ہوتے رہے، لوگوں کی بڑی تعداد اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے جمع ہوئی، بھارتی پرائم منسٹر کے خلاف خوب نعرے لگائے۔
مظاہرین میں مسلمان، دلت ،عیسائی اور سکھ کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکا کا کہنا تھا کہ مودی ہندوستان میں وہی کررہا ہے جو ہٹلر جرمنی میں کررہا تھا۔ نیو یارک کے علاقے مین ہیٹن میں بھارتی مظالم اجا گر کرنے کے لئے کشمیری کمیونٹی نے بھرپور تشہیری مہم چلائی، اشتہاری بورڈز کے ساتھ ٹیکسی اور ٹرک پر بھی بھارتی مظالم کی تفصیل درج کی گئی، اقلیتوں پر جاری مظالم کی تصویر کشی کرکے بھارت کا اصل چہرا بے نقاب کیا گیا۔ مودی کی آمد پر بھارتی شہریوں میں جوش وخروش کےجھوٹ کے قلعی بھی کھل گئی، بھارتی شہری نےبڑے دعوے کرنیوالی خاتون اینکر کو خود آنے کے بجائے بلائے جانے کا کہہ کر چپ کرادیا۔ اس سے قبل امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات بھی مودی کے لئے درد سر بن گئی تھی، جو بائیڈن نے بھارتی وزیر اعظم کو گاندھی کا سبق پڑھا دیا جبکہ امریکی نائب صدر نے دبے الفاظ میں نریندر مودی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رہنے کا پیغام دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular