Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

حیدرآباد میں مجلس عزا پر شرپسندوں کا حملہ

حیدرآباد : حیدرآباد کے علاقے پھلیلی میں توہین صحابہ کا پروپیگینڈا کرکے شرپسندوں نے فضل ٹاؤن میں مجلس پر دھاوا بول دیا، پتھراؤ کیا اور عزاداروں کو زدوکوب کرکے سبیل کو آگ لگادی، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور رینجرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے شرپسندوں کو منتشر کرنے کیلئے شینلنگ اور ہوائی فائرنگ کی، کالعدم تنظیموں سے منسلک سوشل میڈیا پیجز سے کھلے عام توہین صحابہ کا پروپیگینڈا کیا گیا جس سے اشتعال پھیلا اور شہر بھرمیں دونوں کالعدم جماعتوں کے شرپسند سٹرکوں پر نکل آئے ، شیعہ کافر کے نعرے لگائے اور سر عام بھاری اور خودکار اسلحے سے شدید فائرنگ کی، سیکیورٹی ادارے شرپسندوں کے سامنے بے بس دکھائی دئے، شرپسندوں نے جگہ جگہ نجی املاک پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی جبکہ ٹائروں کو آگ لگا کر سڑکیں بلاک کردیں، تھانہ پنیاری کی حدودبھٹی گوٹھ پھاٹک سےشروع ہونے والی کشیدگی نے شہر کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، کالعدم جماعتوں نے آج شہر میں ہڑتال کی کال دی ہے، ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ اور ڈی سی فواد سومرو نے صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے دونوں جانب کے علما سے مذاکرات کئے، ڈی سی کا کہنا ہے کہ حالات کشیدہ لیکن کنٹرول میں ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے فسادات کی آگ بھڑکائی جارہی ہے، انجمن امامیہ سندھ نے انتظامیہ سے مجلس پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular