
صنعا: غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف لاکھوں یمنی سڑکوں پر نکل آئے۔ حجہ، الجوف اور دیگر صوبوں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے بیانئے میں یمن کے خلاف کسی قسم کی حماقت کے ارتکاب کے خلاف سختی سے خبردار کیا۔ ریلی کے بیانئے میں زور دے کر کہا گیا کہ ہم اس اتحاد کا خفیہ یا اعلانیہ حصہ بننے والے ممالک کو خبردار کرتے ہیں کہ یمنی قوم اور اس کے فلسطین کی حمایت میں اپنائے گئے موقف کے خلاف کسی بھی معاندانہ اقدام کا بھرپور اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔ مظاہرین نے ببانگ دہل اعلان کیا کہ ہم لبنان میں حزب اللہ کے غیور جوانوں کے اسرائیل شکن آپریشن کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ اس آپریشن نے قابض صیہونیوں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔


































