
غزہ : حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے صیہنویوں کے نام ایک نئے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ وقت گزر رہا ہے اور آپ کی حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ زندگی اور آزادی کے برابر ہے، لیکن عسکری دباؤ صیہونیوں کے لیے شکست اور موت کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔
ویڈیو میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے دوران رہا ہونے والے صیہونی قیدیوں میں سے ایک ایڈان الیگزینڈر کے الفاظ کا حوالہ دیا گیا ہے، جس نے کہا تھا کہ وہ اگلے ماہ تل ابیب واپس آجائیں گے تاکہ وہ دوبارہ اپنی فوجی وردی پہن سکیں اور غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھیں۔ ویڈیو میں قسام صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیتا ہے کہ وقت ختم ہو رہا ہے اور آپ کی حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔


































