
پشاور: خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس میں 3 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ لیفٹینینٹ کرنل سمیت 4 فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت 4 فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کا تعلق اسلام آباد سے تھا، چاروں سیکیورٹی اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئےجام شہادت نوش کیا، شہید جوانوں میں نائیک خوش دل خان، نائیک رفیق خان، لانس نائیک عبدالقادر شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر نے آپریشن کی قیادت کی، علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔


































