Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

تہران میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، طالبان کا شرکت نہ کرنے کا اعلان

کابل : طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا کہ ان کا گروپ افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے تہران میں بدھ کو ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ انہوں نے اجلاس میں شرکت میں عدم شرکت کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کی حکومت کا کوئی بھی نمائندہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت نہیں کرے گا۔ تاہم طالبان نے اس اجلاس کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ اس اجلاس کا موضوع افغانستان میں ایک جامع حکومت کی تشکیل اور ملک میں امن و استحکام کا قیام ہے۔18 اکتوبر کو ایرانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ تھا ایران، چین ، پاکستان ، تاجکستان ، ترکمانستان اور ازبکستان پر مشتمل 6 ممالک تہران میں وزرائے خارجہ کی سطح پر ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چینی وزیر خارجہ اجلاس میں ورچوئل شرکت کریں گے تاہم روس کی طرف سے اجلاس میں شرکت کے حوالےسے کوئی اطلاع نہیں ملی۔ایرانی خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ طالبان کو اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو نہیں کیا گیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ طالبان کو مدعو کیوں نہیں کیا گیا۔ افغانستان کے پڑوسی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے پہلے اجلاس میں جو کہ 8 ستمبر کو پاکستان کی صدارت میں منعقد ہوا تھا۔ اس میں اگلا اجلاس تہران میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular