
پاراچنار : پاراچنار متاثرین کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ادویات پاراچنار پہنچادی گئیں ۔ادویات پنجاب ائیر ایمبولینس کے ذریعے پہنچائی گئیں۔ فلاحی اداروں کے کارکنان نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ واپسی پر پنجاب ریسکیو ائیر ایمبولینس میں تین مریضوں کو بھی پشاور منتقل کیاگیا۔


































